اپنے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو مستقل طور پر کیسے ڈلیٹ کریں؟
بدقسمتی سے، سب سے پہلے آپ کو اپنا اکاؤنٹ 30 دن کے لئے ڈی ایکٹیویٹ کرنا ہو گا اور اس کے بعد ہی مکمل ڈلیٹ ہو گا۔ فورا مکمل طور پر سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو ڈلیٹ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
انڈرائڈ یا آئی فون یوزرز کے لئے اسنیپ چیٹ ڈلیٹ کرنے کا عمل قدرے مختلف ہے۔ لیکن بہرحال یہ تیز اور آسان ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
اینڈرائیڈ یا ویب پر اسنیپ چیٹ کو کیسے ڈیلیٹ کریں؟
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ بنیادی طور پر ایپ کو کس ڈیوائس میں استعمال کرتے ہیں، اپنے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو ڈلیٹ کرنے کا سب سے آسان طریقہ لیپ ٹاپ یا دوسرے پی سی پر ویب براؤزر کے ذریعے ہے۔
آپ دراصل اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔
ذہن میں رکھیں کہ سنیپ چیٹ لاگ ان کے عمل کے لیے او ٹی پی کا استعمال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ویوو وی 20 کی قیمت اور خصوصیات جانئے
یہ بھی پڑھیں | کیا یوٹیوب چینل بنانا فائدہ مند ہے؟
سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو کیسے ڈلیٹ کریں؟ (2022 رہنمائی)
اپنے براؤزر میں مندرجہ ذیل لنک اوپن کریں۔
اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔
"مینج مائی اکاؤنٹ” کے پیج پر نیچے اسکرول کریں جب تک کہ آپ کو "ڈلیٹ مائی اکاؤنٹ” نظر نہ آئے۔
اسنیپ چیٹ کے "مینج مائی اکاؤنٹ” کے مینو میں "ڈیلیٹ مائی اکاؤنٹ” کے آپشن کو نمایاں کیا گیا ہے۔
اسنیپ چیٹ کو مستقل طور پر ڈلیٹ
اسنیپ چیٹ کو مستقل طور پر ڈلیٹ کرنے کے لیے "ڈیلیٹ مائی اکاؤنٹ” پر کلک کریں۔
اس کے بعد اپنا یوزر نام اور پاس ورڈ درج کریں، اور "کانٹینیو” پر کلک کریں۔ 30 دن کی غیر فعالی کی مدت اب شروع ہو گئی ہے۔ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ 30 دن تک اپنے اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ ان نا ہوں۔
چار ہفتوں کے بعد، آپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈلیٹ ہو جائے گا۔