اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سندھ میں کم از کم اجرت میں 3,000 روپے اضافے کی تجویز

فیضان نور by فیضان نور
جولائی 5, 2025
in اہم خبریں, معیشت کی خبریں
سندھ میں کم از کم اجرت میں 3,000 روپے اضافے کی تجویز

سندھ مینیمم ویجز بورڈ نے مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ میں 3,000 روپے اضافے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز صوبائی حکومت کو بھیجی گئی ہے جس میں موجودہ کم از کم اجرت میں 8.1 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد کم از کم اجرت 37,000 روپے سے بڑھا کر 40,000 روپے ماہانہ کر دی جائے گی۔

اگر حکومت اس تجویز کی منظوری دیتی ہے تو نئی اجرت یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور سندھ بھر کی 60 صنعتوں پر لاگو ہو گی۔

یہ اضافہ درج ذیل تمام اقسام کے مزدوروں کے لیے ہوگا:

غیر ہنر مند بالغ اور نو عمر افراد

نیم ہنر مند

ہنر مند

اعلیٰ ہنر مند

تجویز کے مطابق نئی ماہانہ اجرتیں کچھ یوں ہوں گی:

نیم ہنر مند: 41,280 روپے

ہنر مند: 48,910 روپے

اعلیٰ ہنر مند: 50,868 روپے

Sindh notifies Rs40,000 minimum wage for 2025-26https://t.co/3Jixhlaag0

— PkRevenue (@pkrevenue) July 5, 2025

یہ سفارشات سندھ گورنمنٹ گزٹ میں شائع کی گئی ہیں جسے بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے جاری کیا۔ کوئی بھی شخص یا ادارہ اس تجویز پر اعتراض دینا چاہے تو وہ 14 دن کے اندر اعتراض جمع کروا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ اجرتیں کم از کم حد ہیں زیادہ سے زیادہ نہیں۔ اگر کوئی آجر پہلے سے زیادہ تنخواہ دے رہا ہے تو وہ تنخواہ کم نہیں کی جا سکتی۔ بلکہ کمپنیز اپنی مرضی سے یا کسی باہمی معاہدے کے تحت ملازمین کو تجربے،  مہنگائی یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر اس سے زیادہ تنخواہ بھی دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں پےونیر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

یہ نئی اجرتیں ان تمام فل ٹائم ملازمین پر لاگو ہوں گی جنہیں وقت کی بنیاد پر یا پیس ریٹ (ٹکڑوں کے حساب سے) ادائیگی کی جاتی ہے اور یہ اس دن سے نافذ ہوں گی جس دن محکمہ محنت و انسانی وسائل سندھ اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کا 3450 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا

فیضان نور

فیضان نور

فیضان نور تحقیقاتی صحافت کے ماہر ہیں جو کرائم رپورٹنگ اور سماجی مسائل پر تفصیلی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ وہ کئی مشہور تحقیقی مضامین کے مصنف ہیں اور ان کی رپورٹس مختلف پلیٹ فارمز پر شائع ہو چکی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار کر دیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار کر دیا

جولائی 12, 2025
متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

متحدہ عرب امارات: مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

جولائی 12, 2025
ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

جولائی 11, 2025
اگربیرون ملک آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کریں ؟

اگربیرون ملک آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کریں ؟

جولائی 11, 2025
اداکارہ حمیرہ اصغر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

اداکارہ حمیرہ اصغر کی نماز جنازہ آج  لاہور میں ادا  کی جائے گی

جولائی 11, 2025
متحدہ عرب امارات کا ورک پرمٹ کیسے حاصل کریں؟

متحدہ عرب امارات کا ورک پرمٹ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 10, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار کر دیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار کر دیا

جولائی 12, 2025
متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

متحدہ عرب امارات: مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

جولائی 12, 2025
ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

جولائی 11, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔