اپریل 30 2020: (جنرل رپورٹر) آخرکار 38 دن کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے- فیصلے متعلق وزیر اعلی سندھ وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیں گے
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران بازاروں اور مختلف کاروبار فارمولے کے تحت کام کریں گے- وزیر اعلی سندھ نے اس متعلق ایک اجلاس بلایا جس میں متعلقہ حکام نے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے متعلق گفتگو کی نیز تاجروں کی مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں تجویز دی گئی صوبہ سندھ میں شرائط و ضوابط اور ایس او پیز کے تحت کاروبار اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے- تا کہ عید کے سلسلے میں بھی لوگ خریداری کر سکیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے کورونا کو بھی کنٹرول رکھ سکیں
زرائع کے مطابق اس جمعہ کے بعد سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی امید کی جا رہی ہے- جبکہ وزیر اعلی سندھ اس معاملے میں جمعہ کو صدر اور وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے اور صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا-
دوسری طرف زرائع کے مطابق کورونا ٹاسک فورس محکمہ صحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں- کورونا ٹاسک کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جا سکے
یاد رہے کہ سندھ بھر میں آج لاک ڈاؤن کا 38واں روز ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے مختلف شاہراہوں سے رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے- تاہم زیادہ بےلگام ہونے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کا عمل بھی جاری ہے-
سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کئے جانے کی امید ہے جس کا اطلاق صدر اور وزیر اعظم کو اعتماد میں لینے کے بعد ہو گا