سندھ بھر میں اسکول وینوں سے سی این جی سلنڈر ہٹانے کا حکم
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسکول وین، کوسٹرز اور بسوں سے سی این جی کٹس اور سلنڈرز کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اجلاس میں سندھ بھر میں تمام غیر قانونی بس سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو خطوط بھیجیں۔ جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی بس اسٹینڈز چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور اگر ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔