سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہوم سیکرٹری اعزاز علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ کسی کی طرف سے ہر قسم کا اسلحہ لے جانا، لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال، قابل اعتراض یا اشتعال انگیز لٹریچر اور وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ سب پر پابندی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت یکم سے 10 محرم تک عوامی مقامات پر آڈیو/ویڈیو کیسٹ چلانے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 دنوں کے دوران ماتمی جلوسوں کے راستوں پر چھتوں پر لوگوں کی موجودگی پر بھی پابندی رہے گی۔
مزید برآں، مجاز حکام کی اجازت کے بغیر ماتمی جلوس، ریلیوں، مجالس، جلسوں پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں | پشاور چیک پوسٹ پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہید