اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سندھ: ایمریٹس ریڈ کریسنٹ نےخواتین کے شیخ زید ہسپتال کی توسیع کا افتتاح کر دیا

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
مئی 15, 2024
in اہم خبریں, متحدہ عرب امارات
سندھ ایمریٹس ریڈ کریسنٹ نےخواتین کے شیخ زید ہسپتال کی توسیع کا افتتاح کر دیا


ایمریٹس ریڈ کریسنٹ نے  لاڑکانہ، صوبہ سندھ، پاکستان میں خواتین کے لیے شیخ زید ہسپتال کی نئی توسیع کا افتتاح کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس توسیع کا مقصد متحدہ عرب امارات کا زیادہ سے زیادہ لوگوں تک جدید طبی خدمات فراہم کرنے کا عزم اور زیادہ لوگوں تک شیخ زید ہسپتال کی سہولیات تک رسائی پہنچانا ہے۔ 

اس توسیع کے بعد ہسپتال میں نئی طبی سہولیات کا آغاز ہو سکے گا جبکہ ہسپتال کی موجودہ گنجائش  200 بستروں تک بڑھ جائے گی۔ اس توسیع میں چار آپریٹنگ رومز، 15 بستروں پر مشتمل ریکوری یونٹ اور میڈیکل ٹریننگ یونٹ کے ساتھ ایک سرجیکل کمپلیکس کا قیام بھی شامل ہے۔ 

مزید برآں، توسیع میں ایک طبی ایمرجنسی سنٹر شامل ہے جس میں ایمرجنسی کیسز، الٹراساؤنڈ ٹیسٹ اور الیکٹروکارڈیوگرافی ٹیسٹوں کے لیے 

 چھ یونٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک تشخیصی مرکز ہے جس میں لیبارٹری، اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ، میڈیکل فٹنس ایریا، اور ویکسینیشن روم شامل ہیں۔ 

اس توسیع میں ہسپتال کے سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور پرانے طبی آلات کو جدید آلات سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ 

شیخ زید ہسپتال کی توسیع کی افتتاحی تقریب

شیخ زید ہسپتال کی اس افتتاحی تقریب میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ای آر سی وفد نے شرکت کی جس کی قیادت ای آر سی سیکرٹری جنرل راشد مبارک المنصوری نے کی۔ اس وفد میں ای آر سی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے ترقی اور بین الاقوامی تعاون فہد عبدالرحمن بن سلطان ای آر سی ڈائریکٹر برائے ریلیف اور ڈیزاسٹر عبید البلوشی  شامل تھے۔  

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں تشویش

 جنرل راشد مبارک المنصوری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ای آر سی کے پراجیکٹس کی اس کی سینئر قیادت کی طرف سے نگرانی کی جا رہی ہے  جس میں منصوبوں کی ترقی اور تعمیر نو کا عزم کیا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ صوبہ سندھ میں خواتین کے لیے شیخ زید ہسپتال خطے کے رہائشیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ای آر سی نے ہسپتال کی دیکھ بھال اور توسیع کا آغاز کیا ہے۔

ای آر سی کے پاکستان کے شعبہ صحت میں کردار پر ایک نظر

ایمریٹس ریڈ کریسنٹ پاکستان کے شعبہ صحت کی بہتری کے حوالے سے اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے جس کی ماضی میں واضح مثال سال 2022 کے دوران کئی ٹن کی طبی امداد بھیجنا ہے۔

اس کے علاوہ اسی سال 2024 میں رمضان المبارک میں ای آر سی نے بلوچستان کی عوام کے لئے 800 پارسل بھیجے جن میں ضروریات زندگی کی چیزیں شامل تھیں۔ اسی طرح ای آر سندھ، پاکستان میں ایک بڑا ہسپتال چلا رہی ہے جو خاص خواتین کے لئے مخصوص ہے اور اب مزید سہولیات اور جدت کے لئے اس کی توسیع کی جا رہی ہے۔

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

اگست 16, 2025
سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ جنگ یا ترقی کی راہ

سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ: جنگ یا ترقی کی راہ؟

اگست 16, 2025
پاکستان میں ielts امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

پاکستان میں IELTS امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

اگست 15, 2025
پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

اگست 15, 2025
متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے روس یوکرین قیدیوں کا تبادلہ کامیاب

متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے روس-یوکرین قیدیوں کا تبادلہ کامیاب

اگست 15, 2025
ملتان بورڈ میٹرک رزلٹ کارڈز کی تقسیم کا شیڈول جاری

ملتان بورڈ میٹرک رزلٹ کارڈز کی تقسیم کا شیڈول جاری

اگست 14, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

اگست 16, 2025
سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ جنگ یا ترقی کی راہ

سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ: جنگ یا ترقی کی راہ؟

اگست 16, 2025
پاکستان میں ielts امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

پاکستان میں IELTS امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

اگست 15, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔