تمام رقم سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کر دی
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کے روز ایک ایسے چار سالہ لڑکے احمد مصطفیٰ کو سفارت خانے میں مدعو کیا جس نے اپنی تمام رقم سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کر دی تھی جو وہ اپنے والدین کے ساتھ عمرہ پر جانے کے لیے بچا رہا ہے۔
سفیر نے لڑکے سے پیار کا اظہار کیا اور سعودی سفارتخانے کے مہمان کی حیثیت سے بچے اور اس کے والدین کو مفت عمرہ ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہل خانہ کو مدینہ آنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس ماہ کے آخری ہفتے میں قومی دن کی تقریبات ختم ہونے کے فوراً بعد انہیں راستہ اور متعلقہ سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں | چھ ستمبر: پاکستان میں یوم دفاع و شہداء منایا جا رہا ہے
یہ بھی پڑھیں | ورلڈ بینک کراچی انفراسٹرکچر بہتر کرنے میں مدد کرے گا
فراخدلانہ پیشکش کے بارے میں جان کر خوشی کا اظہار
بچے کے والد احمد مصطفی نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی فراخدلانہ پیشکش کے بارے میں جان کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مہربان دوست رہا ہے اور اس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
نواف المالکی نے بچے کو تحفہ پیش کیا اور انسانیت کی مدد کے لیے اس کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ننھے بچے کے جذبات پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تمام مشکلات پر قابو پالے گا۔