سری لنکا کا پاکستان کو دو ہاتھی فراہم کرنے کا وعدہ
سری لنکا نے کراچی چڑیا گھر میں افریقی ہاتھی نور جہاں کی موت کے بعد جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کو دو ہاتھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے اتوار کو نجی نیوز کو اس پیشرفت کی تصدیق کی۔ یاسین جویا کے مطابق، قونصل جنرل کے دفتر نے سری لنکا کے ہائی کمشنر کو باضابطہ طور پر ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں ان دو شاندار ہاتھیوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ سری لنکا کی ہائی کورٹ اس سے قبل ہاتھیوں کی دیگر ممالک کو برآمد پر پابندی عائد کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ’نواز شریف اور مریم نوازنے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی: مریم اورنگزیب
سری لنکا دو ہاتھی تحفے میں دے گا
ایک روز قبل نجی نیوز سے بات کرتے ہوئے سفارت کار نے کہا تھا کہ سری لنکا دو مادہ ہاتھی پاکستان بھیجے گا، ایک کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور کے لیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاتھی کی موت کے بعد لاہور کے چڑیا گھر میں کوئی ہاتھی نہیں ہے جو مئی 2017 میں انتقال کر گیا تھا۔
انہوں نے کراچی میں 17 سالہ نورجہاں کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کیا جو چڑیا گھر میں مبینہ طور پر دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے طویل صحت کے مسائل کے بعد چل بسی۔