انگلینڈ کے شہر ووسٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ون ڈے ٹی ٹونٹی کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سب کھلاڑیوں کا کورونا منفی آیا ہے وہ سب فٹ ہیں۔ یہاں ہونے والی ٹریننگ میں بالنگ اور بیٹنگ اچھی رہی ہے امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔
منفی آیا ہے وہ سب فٹ ہیں۔ یہاں ہونے والی ٹریننگ میں بالنگ اور بیٹنگ اچھی رہی ہے امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر ایک وڈیو کانفرنس کی جس میں اسپورٹس جرنلسٹس کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بابر اعظم نے وڈیو کانفرنس میں ووسٹر میں ہونے والی ٹریننگ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں ڈیوک کا بال استعمال ہوتا ہے، یہاں گے اور ہمارے بال میں کافی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنے کے بعد باقی ممالک کے خلاف بھی کھیلنے کا اعتماد بڑح اجاتا ہے بس یہی کوشش ہے کہ کسی طریقے اپنی ٹیم کو ٹاپ پہ لانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم میں تبدیلیاں کیں تو ٹی ٹونٹی کارکردگی میں فرق پڑا ہے۔ ہماری ٹیم اب تجربہ کار اور اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اس وقت ہمارا ٹیسٹ سیریز پر زیادہ فوکس ہے میری کوشش ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی بنائی جائے تا کہ ہم میچ جیت سکیں۔
مزید بتایا کہ انگلینڈ میں دو سیریز برابر کر کے آئے ہیں امید ہیں کہ ٹیم یہاں بھی اچھا کھیلے گی۔ ہماری ٹریننگ اچھے انداز سے ہو رہی ہے۔ یہاں ٹریننگ میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
کھلاڑیوں کی پرفارفینس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کا بالنگ اٹیک بہت بہتر ہے، عباس کو یہاں پہلے سے کھیلنے کا اچھا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہ آفریدی بھی انگلینڈ کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں وہ اپنے ردھم میں اچھے ہیں۔
پہلی کوشش ہے کہ محمد رضوان کو کھیلنے کا موقع دیں۔ وہ فٹ ہو چکے ہیں اور پاکستان آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لارڈز مین کھیلنے کا مزہ کچھ اور ہے لیکن حالات ایسے نہیں ہیں کچھ بھی ہو بس کرکٹ شروع ہونی چاہیے۔