ساؤتھمپٹن میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کا میچ چوتھے روز بھی بارش کی نذر ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان کی جیت کی ساری امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث صرف 10.2 اوور ہی کھیلے جا سکے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے 223 رنز کئے گئے اور 9 کھلاڑی آؤٹ تھے جب چوتھے روز دوبارہ کرکٹ کا آغاز کیا گیا تو ٹیم صرف 13 رنز کا اضافہ کر سکی جس کے بعد آخری وکٹ بھی گر گئی اور مجموعی طور پر سکور 236 رہا۔
اس ٹیسٹ میچ کے دوران وکٹ کیپر اور بیسٹمین محمد رضوان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں انہوں نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان کو اس شاندار بیٹنگ پر خوب سراہا جا رہا یے۔
اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے 60 سکور کیا جبکہ بابر 47 رنز کر کے نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا گیا تو پاکستانی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے یی اوور میں انگکینڈ کی ایک وکٹ گرا دی۔
میچ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہاس جیت کے لئے جگاڑ بھی ناکام نظر آ رہے ہیں۔مسلسل بارشوں کے باعث پاکستانی ٹیم کے ہاس میچ جیت کر سیریز برابر کرنے اور پھر آخری میچ میں فتح حاصل کر کے جیتنے کا منصوبہ بھی دم توڑ گیا ہے۔