اپریل 15 2020: (جنرل رپورٹر) مفتی منیب الرحمن چئیرمین رویت ھلال کمیٹی نے دیگر مکاتب فکر کےجید علماء کرام سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہو گا
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود نماز باجماعت اعر تراویح جاری رہے گی- مساجد کو تالا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے
نمازیوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا
کہ نمازی گھروں سے وضو کر کے آئیں اور ماسک پہنیں نیز سینیٹائزر کا استعمال بھی کریں- مساجد کے وضو خانوں بھی سیناٹائزر رکھا جائے اور جراثیم کش سپرے بھی کی جائے گی
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسلامی روایات کے خلاف بیان بازی سے پرہیز کرے- اگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیس سے زائد شعبے کھل سکتے ہیں- سرکاری و غیرسرکاری میٹنگز ہو سکتی ہیں تو پھر مساجد میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز کیوں نہیں ہو سکتی- ان کا کہنا تھا کہ مسجد اور نماز باجماعت کی اہمیت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے
مزیدبرآں میڈیا نے مفتی منیب الرحمن کے اس بیان متعلق وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ آیا رمضان المبارک میں باجماعت نماز اور تراویح ہو گی یا نہیں اس بات کا فیصلہ اٹھارہ اپریل کو علماء کرام کی مشاورت سے کیا جائے گا- ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھرپور رمضان کے لئے اقدامات کرے گی- اس حوالے سے اجلاس کی سربراہی صدد مملکت عارف علوی کریں گے
انہوں نے کہا کہ اتحاد کی فضا کو قائم رکھا جائے اور انفرادی فیصلے نا کئے جائیں تو بہتر ہو گا
مفتی منیب الحمن صاحب نے کہا کہ حکومت ہمیں کچھ کہتی اور کرتی کچھ ہے- اب بھی ایک امام مسجد جیل میں ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے- امام مسجد کا کام لوگوں کو مسجد سے واپس بھیجنا نہیں ہے
1