اپریل 24 2020: (جنرل رپورٹر) ماہ رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار تبدیل ہوں گے-
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے رمضان المبارک کی آمد پر ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے- نوٹیفیکیشن میں بینکوں کے رمضان المبارک میں نئے اوقات کار بتائے گئے ہیں- کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں نئے اوقات کار صبح 10 بجے سے لے کر 1:30 سہ پہر تک ہوں گے-
جمعہ المبارک کے دن اوقات کار صبح 10 بجے سے لے کر 1 بجے سہ پہر تک ہوں گے-
یاد رہے کہ اس سے پہلے بینکوں کے اوقات کار صبح 9 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک کے تھے جبکہ جمعہ المبارک میں اوقات کار بھی وقفہ جمعہ کے علاوہ نارمل روٹین کے مطابق ہوتے تھے-
تاہم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے لئے نئے اوقات کار ترتیب دے دئیے گئے ہیں-
رمضان: بینکوں نے اوقات کار تبدیل ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری
رمضان میں بینک کا وقت جاری