ذہنی صحت بہت اہم ہے۔ سب کچھ حاصل ہو لیکن ذہن مضطرب ہو تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ تو آئیے کم آپ کو ذہنی صحت بہتر بنانے کے لئے چند اہم تجاویز دیتے ہیں جو آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا سکتی ہیں:
جسمانی سرگرمی
روزمرہ کی زندگی میں جسمانی سرگرمی شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ باقاعدہ ورزش، یوگا، یا صرف چہل قدمی آپ کے دماغ کو سکون فراہم کرتی ہے اور دماغی تناؤ کو کم کرتی ہے۔
دوستوں یا فیملی کے ساتھ وقت گزاریں
اگر آپ تناؤ یا پریشانی کا شکار ہیں تو اپنے قریب ترین لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ ان سے باتیں کریں۔ تنہائی مزید ذہنی تناؤ اور ڈپریشن جا باعث بن سکتی ہے۔
خود کو وقت دیں
خود پر سختی کرنے کے بجائے، اپنے آپ کو آسانی فراہم کریں اور اپنی غلطیوں کو قبول کریں۔ یہ خود اعتمادی کو بڑھانے اور مثبت سوچنے کی کوشش کریں۔ خود سے پیار کریں۔
مناسب نیند کا اہتمام
مناسب نیند جسمانی اور دماغی صحت کے لئے بہت اہم ہے۔ باقاعدگی سے سونے کی عادات اپنانا اور نیند کو ترجیح دینا آپ کو زیادہ چاق و چوبند اور سکون بخش حالت میں رکھتا ہے۔
شکرگزاری کی عادت
مثبت خیالات پیدا کرنے کے لئے شکرگزاری کی عادت اپنانا ضروری ہے۔ روزانہ ان چیزوں کے بارے میں سوچیں جن کے لئے آپ شکر گزار ہیں۔ اس سے آپ کو اپنی ذہنی حالت میں واضح تبدیلی محسوس ہو گی۔