اپریل 20 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلاء کا دوسرا مرحلہ آج بیس اپریل سے شروع ہو گا
تفصیلات کے مطابق آج کے روز چار پروازیں دبئی سے پاکستان روانہ ہوں گی جس میں تقریبا ایک ہزار سے زائد پاکستانی لاہور اور کراچی ائیرپورٹ پر اتریں گے
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کرغزستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء سے باخبر ہیں ان کی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے- جلد حالات سے نمٹنے کی کوشش کی جائے گی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بشکک میں ان طلباء سے پاکستان کا سفارتخانہ مسلسل رابطے میں ہے
کرونا وائرس کے پھیلتے ہی جہاں دیگر ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا وہاں متحدہ عرب امارات نے بھی ملک بھر میں کرفیو لگادیا اور ساتھ ہی ساتھ پروازیں بھی معطل دی گئیں!
کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تو تب میں نے ذاتی تجزیہ کے طور پر دوستوں سے بولا تھا کہ کرونا وائرس سے کہیں بھر کر نقصان یہ لاک ڈاؤن پہنچائے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ میری یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے