لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے فوج تعینات
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آئندہ لانگ مارچ کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بدھ کو کہا کہ وفاقی حکومت ریلی کے شرکاء سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور رینجرز سمیت مسلح افواج کو بلائے گی۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ایک روز قبل اپنی پارٹی کا لانگ مارچ 28 اکتوبر (جمعہ) کو شروع کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی 4 نومبر تک وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوگی۔
وفاقی حکومت کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے اسلام آباد لانگ مارچ کو فوری طور پر روکنے کی وفاقی حکومت کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حکومت کو سابق وزیراعظم سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف جسٹس بندیال نے کہا کہ کسی کو احتجاج کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
دریں اثناء نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کر کے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور اس کے شرکاء کو سرخرو کرے گی۔