ایچ ای سی کے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے ایچ ای سی قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی سے وفاقی وزیر کا درجہ واپس لے لیا جائے گا۔
قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی
ایچ ای سی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری بھی حکومت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں | سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 15 روز کے لئے معطل
یہ بھی پڑھیں | آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات فیز 2 کے لئے پولنگ جاری ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن
چار دسمبر کو، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انوویٹر سیڈ فنڈ (آئی ایس ایف) گرانٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے طلباء، سابق طلباء، فیکلٹی ممبران، یا سرکاری یا نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے محققین کی ملکیت والے جدید اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا۔
ایک بیان میں، ایچ ای سی نے بتایا کہ انوویٹر سیڈ فنڈ گرانٹ جو پاکستان میں جدید سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے بنایا گیا ہے، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت کمیشن کا ایک اہم اقدام ہے۔