حکومت نے درآمد شدہ موبائلز پر ٹیکسز ختم دئیے
پاکستان نے 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ کاروں، موبائل فونز اور دیگر اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لے لی ہے جس سے صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پرانی اور نئی کاروں، ہائی ٹیک موبائل فونز، گھریلو سامان، گوشت، مچھلی، پھل، سبزیاں، جوتے، فرنیچر، موسیقی کے آلات، کتوں اور بلیوں کے کھانے اور آئس کریم پر بھی ڈیوٹی ٹیکس کم کیا گیا ہے۔
ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکس لگا کر درآمدات کو کم کرنے کی پالیسی کے مطلوبہ نتائج نہیں ملے جبکہ اس سے ملک بھر میں کاروباری شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔
دو قانونی ریگولیٹری آرڈرز ، جو ٹیکس لگانے کے لیے نافذ کیے گئے تھے، 31 مارچ کو ٹیرف پالیسی بورڈ کی جانب سے میعاد میں توسیع سے انکار کے بعد ختم ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | سندھ حکومت کا محکمہ پولیس میں 2000 نوکریوں کا اعلان
زرائع کے مطابق موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم ہو کر آدھی رہ جائے گی۔
گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیرف پالیسی بورڈ سے ایس آر اوز کی میعاد جون کے آخر تک بڑھانے کی درخواست کی تھی لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا تھا۔