پاکستان میں شروع کیے جانے والے سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرامز میں سے ایک "احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام” ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایسے قابل طلبہ کی مدد کی جائے جو کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن مالی طور پر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہر سال ہزاروں طلبہ اس اسکالرشپ کے ذریعے مالی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت نہ صرف یونیورسٹی کی فیس ادا کی جاتی ہے بلکہ طلبہ کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم پر پوری توجہ مرکوز کر سکیں۔
کون احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کےلیے درخواست دے سکتا ہے؟
اس اسکالرشپ کے لیے وہ طلبہ اہل ہیں جو:
کسی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں جو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ ہو۔
کم آمدنی والے خاندان سے تعلق رکھتے ہوں اور تعلیمی اخراجات برداشت نہ کر سکتے ہوں۔
اپنی پہلی انڈرگریجویٹ (بیچلرز) ڈگری حاصل کر رہے ہوں۔
تعلیمی کارکردگی اچھی ہو۔
کسی اور اسکالرشپ سے فائدہ نہ اٹھا رہے ہوں۔
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام میں کیا شامل ہے؟
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ میں درج ذیل سہولیات شامل ہیں:
مکمل ڈگری پروگرام کے لیے پوری ٹیوشن فیس کی ادائیگی۔
ماہانہ 4000 سے 5000 روپے تک کا وظیفہ تاکہ کتب، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے جیسے روزمرہ اخراجات پورے ہو سکیں۔
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار
درخواست دینے کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے:
HEC کی آفیشل اسکالرشپ ویب سائٹ پر جائیں:
https://ehsaas.hec.gov.pk/
رجسٹریشن کریں اور اپنی ذاتی و تعلیمی معلومات فراہم کریں۔
تمام مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
مقررہ آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواست جمع کروائیں۔
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کےلیے مطلوبہ دستاویزات
درخواست دیتے وقت درج ذیل دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہیں:
شناختی کارڈ یا ب فارم کی کاپی
والد یا سرپرست کی آمدنی کا سرٹیفکیٹ
یوٹیلٹی بلز (بجلی، گیس وغیرہ)
تعلیمی اسناد اور مارکس شیٹس
یونیورسٹی میں داخلے کا ثبوت
یونیورسٹی کی طرف سے مانگی گئی دیگر دستاویزات
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کےلیے انتخاب کا عمل
آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد ہر یونیورسٹی طالبعلم کی معلومات کی تصدیق کرتی ہے۔
یونیورسٹی کمیٹی مالی حیثیت اور تعلیمی ریکارڈ کا جائزہ لیتی ہے۔منتخب شدہ طلبہ کو ان کی یونیورسٹی یا ای میل کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے۔