جہانگیر ترین کا دورہ برطانیہ کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان
نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی تشکیل کے چند دن بعد صدر جہانگیر ترین برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ کا برطانیہ میں ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے۔ اس دوران وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔
ان کی پارٹی میں کئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والوں اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں درج ذیل بڑے نام شامل ہیں:
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری
سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل
سابق وزیر صحت عامر کیانی
آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس
سابق وفاقی وزیر محمود مولوی
سابق ایس اے پی ایم فردوس عاشق اعوان
سابق وفاقی وزیر علی زیدی
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان
سابق رکن صوبائی اسمبلی نعمان لنگڑیال
جہانگیر ترین نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کی پارٹی پی ٹی آئی کی جگہ لینے کے لیے بنائی گئی ہے اور کہا کہ آئی پی پی صرف ملک کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں | ڈاکٹر فوزیہ جیل سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ کو پہچان نا سکیں
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے کوششوں کے باوجود ان کے نئے ساتھی پی ٹی آئی کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محنت نہیں کر سکے اور عوام کو مایوس کیا۔
آئی پی پی کے سربراہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید سیاستدان آئی پی پی میں شامل ہوں گے اور پارٹی ملک میں معاشی بحران اور تقسیم کو دور کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔