اسلام آباد میں جرمن سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزا کے حصول کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک نیا Consular Services Portal متعارف کروا دیا ہے۔ یہ آن لائن سسٹم اب digital.diplo.de/visa پر دستیاب ہے۔
اس نئے سسٹم کا مقصد ویزا درخواست کے عمل کو تیز کرنا اور لمبی انتظار کی فہرستوں سے نجات دلانا ہے۔ اب درخواست گزار ایک آسان سوالنامہ پُر کر کے مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر کے اپنی درخواست ابتدائی جانچ کے لیے جمع کر سکتے ہیں۔
تاہم ہر درخواست گزار کو اب بھی سفارتخانے میں خود حاضر ہو کر شناخت کی تصدیق، بایومیٹرک ڈیٹا جمع کروانا اور ویزا فیس ادا کرنا ہو گی۔
The German Embassy Islamabad opens the Consular Services Portal for all employment visa. This will speed up processes and increases the number of visa.
— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) June 16, 2025
The portal will guide you through the application process and required documents: pic.twitter.com/7ZPKFyjOWz
یہ آن لائن پورٹل درج ذیل ورک ویزا اقسام کو سپورٹ کرتا ہے:
ماہرینِ ملازمت کے ویزے (Skilled Employment Visas)
EU بلیو کارڈ (EU Blue Card)
چانسن کارٹے (Opportunity Card)
خود روزگاری (Self-Employment)
پاکستانی ڈگریوں کی منظوری (Degree Recognition)
جرمن سفارتخانے نے ان افراد کو جو ابھی تک اپائنٹمنٹ حاصل نہیں کر سکے ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً اس نئے پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں دینا شروع کریں۔ آئندہ چند مہینوں میں مزید ویزا کیٹیگریز بھی اس نظام میں شامل کر دی جائیں گی تاکہ پورا عمل مزید آسان ہو جائے۔
کراچی جرمن سفارتخانے میں ویزا اپائنٹمنٹ سسٹم میں تبدیلی
دوسری جانب جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی نے بھی ویزا اپائنٹمنٹ کا نظام فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ بہت زیادہ رش ہے۔
اب درخواست گزار براہ راست اپائنٹمنٹ بُک نہیں کر سکتے۔ اس کے بجائےانہیں پہلے ایک ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر ہونا ہوگا۔ پھر قونصلیٹ رجسٹریشن کی تاریخ اور دستیاب اوقات کے مطابق اپائنٹمنٹ الاٹ کرے گا۔
یہ نیا نظام شینجن ویزا اور لانگ ٹرم ویزا دونوں پر لاگو ہوگا البتہ چانسن کارٹے (Opportunity Card) کے لیے اپائنٹمنٹ بدستور براہ راست حاصل کی جا سکتی ہے۔
قونصلیٹ نے بتایا کہ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ زیادہ درخواستوں کو منظم طریقے سے نمٹایا جا سکے اور اپائنٹمنٹس کو منصفانہ انداز میں تقسیم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے کینیڈا ویزا کے لیے درخواست دینے کا مکمل طریقہ