مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے حال ہی میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق نئی تاریخ دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے اسٹیبلیشمنٹ کا ہاتھ 23 مارچ سے پہلے اُٹھ جائے گا اور چند ہی ہفتوں میں نواز شریف پاکستان ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہم عدالت کا بڑا احترام کرتے ہیں۔ لیکن کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان بھی ہوتے ہیں۔ یہاں کوئی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرتا بلکہ وہ بات کرتا ہے جس کی قانون اجازت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | گورنمنٹ کا شہباز شریف کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں | نواز شریف کی ممکنہ واپسی کی خبروں سے حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں، ن لیگ
اس سے پہلے، ستمبر 2021 میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اس سال پاکستان واپس آ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی کہنواز شریف کو نااہل قرار دینے والے اب سمجھ چکے ہیں کہ انہیں واپس لانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وہ اب نواز شریف کو واپس لائیں گے۔ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ نواز شریف اس لیے واپس آرہے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام کو اس بحران میں پھنسا دیکھ کر وہ بیرون ملک نہیں رہ سکتے۔ وہ خود قوم کی قیادت کرنے کے لیے یہاں آ رہے ہیں۔