پنجاب کے شہر راولپنڈی میں موجود تھانہ صادق آباد کی حدود میں ایک بیٹے کی اپنے ماں ہر بدترین تشدد کرتے ہوئے کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ یہ مقدمیہ بیٹے اور بہو دونوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ارسلان بعد از تشدد اپنی بیوی کو لے کر فرار ہو گیا ہے جبکہ متاثری خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری یے۔
سوشل میڈیا پر بیٹی کی جانب س اپنی ماں پر بیہمانہ تشدد کی وڈیو وائرل کرنے کے بعد یہ معاملہ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ بن گیا جبکہ یہ دلخراش وڈیو جلد ہی سارے سوشل میڈیا میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس معاملے کو لے کر ہیش ٹیگ زوبیہ میر کے ساتھ ٹریںد چل رہا ہے جبکہ مختلف ٹویٹر صارفین اس پر افسوس اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستانی اداکار جوڑی نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی کی جانب سے اس پر ٹویٹ کی گئیں جس میں نیمل خان سرور نے کہا ہے کہ ایک آیت قرآنی شئیر کی جس میں والد اور والدہ کی عظمت بیان کی گئی یے جبکہ ساتھ ہی انہوں نے لکھا اور بددعا دی کہ اس آدمی پر اللہ کا قہر نازل ہو۔ ساتھ انہوں نے ذوبیہ میر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اس کے علاوہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یا اللہ۔۔۔ میرے ہاس الفاظ نہیں ہیں۔۔۔ میں وہ وڈیو پوسٹ نہیں کر سکتا۔۔۔ ڈلیٹ کر دی ہے۔۔۔ پھر انہوں نے ملزم کو بدعا دیتے ہوئے کہا کہ جہنم کی گہری ترین جگہ اس شخص کی منتظر ہے جس نے اپنی ماں پر ہاتھ چلائے ہیں۔
اس حوالے سے صبا قمر نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انہیں یہ غیر انسانی عمل دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی ہے بھلا کوئی اپنی ماں کے ساتھ اتنا غیر انسانی سلوک کیسے کر سکتا ہے؟ انہوں نے اعلی حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس شخص کے اس عمل پر سخت کاروائی کریں اور اس مظلوم ماں کو انصاف دلوایا جائے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس معاملے پر ایک نوٹس جاری کیا ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔