بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے مستعفی
رپورٹ کے مطابق، اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
منصور عثمان اعوان کی جانب سے عہدہ لینے سے انکار کے بعد وفاقی حکومت نے شہزاد عطا الٰہی کو اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | پی ایس او کو ڈیفالٹ کو بچنے کے لیے 100 ملین ڈالر کی گرانٹ مل گئی
یاد رہے کہ گزشتہ 24 دسمبر کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان وکیل منصور عثمان اعوان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا جب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے 37ویں پرنسپل لاء آفیسر کے طور پر ان کی نامزدگی کی منظوری دی تھی لیکن انہوں نے اس عہدے سے انکار کر دیا تھا۔
اس سے قبل اشتر اوصاف نے 12 اکتوبر 2022 کو خرابی صحت کے باعث اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔