ماہرین صحت کے مطابق بچوں کی دماغی صحت کو مضبوط کرنے میں بڑے ہتے والی سبزیوں کا کرادر بہت اہم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو سبزیوں کی جانب راغب کیا جائے اور بالخصوص بڑے ہتے والی سبزیوں کو بلکل بھی نظر انداز نا کیا جائے جن میں گوبھی اور پالک بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی ایک یونیورسٹی میں سائنسدانوں کی جانب سے 8 برس سے لے کر 24 برس کے پندرہ سو بچوں پر تحقیق کی گئی جس میں ان کے دماغوں کے جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن بچوں میں فولاد کی کمی تھی ان کی دماغی ٹیسٹ اور مشقوں میں کارکردگی بھی کم ہے۔
سائنس یہ بات شواہد کی بنیاد پر کہتی ہے کہ جسم میں فولاد داخل ہو کر آخرکار سیلز کی صورت اختیار کر لیتے ہیں اس لئے فولاد کا استعمال دماغی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کی مناسب تعداد عقلی سرگرمیوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بڑے پتے والی سبزیوں میں فولاد کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان سبزیوں میں پالک، گوبھی اور سلاد شامل ہیں۔ یہ تحقیق ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کی ہے کہ جب تک بچہ 20 سال کی عمر کو نا پہنچ جائے اسے فولاد سے بھرپور غذائیں دینی چاہیے۔
زرائع کے مطابق پوری دنیا میں دو ارب سے زائد انسانوں کے اندر فولاد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فولاد کی کمی سے سر درد، سینے میں درد ، پیلی رنگت اور کمزوری جیسی نشانیاں ظاہر ہونے لگتی ہیِں۔ کہا کہ خون کے سرخ خلیات میں فولاد بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہی وہ خلیات ہیں جو پورے جسم میں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کو روزانہ 8 ملی گرام فولاد چاہیے ہوتی ہے جبکہ بلوغت کی عمر تک پہنچنے والے نوجوانوں کو فولاد 11 ملی گرام تک چاہیے ہوتی ہے لیکن لڑکیوں کو اس فولاد کی 15 ملی گرام تک ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان کے مخصوص ایام میں فولاد کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔