ہیلی کاپٹر گرنے سے پاک فوج کے 6 اہلکار شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر گرنے سے پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گزشتہ رات ہرنائی میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت چھ فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔
ہیلی کاپٹر ہرنائی میں فلائنگ مشن پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔
شہید ہونے والوں کے نام
شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہباز، نائیک جلیل، صوبیدار، عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور شعیب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | سابق پاکستانی منسٹر نسیم اشرف کا اسرائیل کا وزٹ
یہ بھی پڑھیں | امریکی صدر کی دنیا سے پاکستان کی مدد کی درخواست
اس سے قبل پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت اہم شخصیات سوار تھیں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں لاپتہ ہو گیا تھا اور بعد میں اس کا ملبہ مل گیا تھا۔
فوجی ہیلی کاپٹر امدادی کارروائی پر تھا
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب زدگان کی امدادی کارروائی پر تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا۔