کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی گرفتار
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے رپورٹ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے انکشاف کیا ہےکہ کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے بانی اور رہنما شمبے کو جدید منصوبہ بندی اور احتیاط سے کئے جانے والے آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کون ہے؟
دہشتگرد شمبے سیکیورٹی فورسز پر پرتشدد دہشت گرد حملوں سمیت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
سال 1978 میں بلوچستان کے پنجگور میں پیدا ہونے والے گلزار امام 2009 تک کنٹریکٹر اور نیوز رپورٹر رہے۔ ملٹری پبلک ریلیشنز ونگ کے بیان میں کہا گیا کہ وہ 2018 تک بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) میں براہمداغ بگٹی کے نائب کے طور پر بھی رہے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نے بلوچ راجی آجوئی سنگر کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کیا اور اس کا آپریشنل سربراہ رہا۔
سال 2017 میں، شمبے نے گل نوید کے نام کے ساتھ افغانی پاسپورٹ پر ہندوستان کا سفر کیا۔
گلزار امام شمبے کی گرفتاری بی این اے کے ساتھ ساتھ دیگر دہشتگرد گروپوں کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | چینی بینکوں نے کوہالہ پاور پراجیکٹ کے لیے ایک اور شرط رکھ دی
یہ بھی پڑھیں | حکومت نے حج قرعہ اندازی 2024 متعلق بڑا اعلان کر دیا