مئی 02 2020: (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی اداروں سے ملنے والی امداد سندھ میں کیوں نہیں پہنچ رہی اگر وزیر اعظم کام نہیں کرنا چاہتے تو گھر چلے جائیں کسی اور کو موقع دیں
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم پر اخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی وزیر اعظم کو بتائے اب وہ کنٹینر پر نہیں ہیں- ہمارے پاس سندھ میں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے وسائل نہیں ہیں- ڈر ہے کہ حالات اٹلی اور نیویارک جیسے نا ہو جائیں- عالمی اداروں سے ملنے والی امداد سے سندھ حکومت کی بھی مالی معاونت کی جائے
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کو لگتا ہے کہ کوئی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہا ہے تو وہ خود ہیں- بتایا جائے کہ کون ہے وہ اشرافیہ جس نے لاک ڈاؤن کروایا- اگر ہم کورونا کے خلاف محاذ میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ آپ کی کامیابی ہے
ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کے روز سندھ اسمبلی آڈیٹوریم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کیا خود کو صرف اسلام آباد کا ہی وزیر اعظم سمجھتے ہیں آپ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں- وفاق صوبوں کو مدد نہیں کر رہا
سندھ کے اقدامات متعلق کہا کہ صوبہ سندھ سب سے زیادہ کام کر رہا ہے اور اسی پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے- ابھی تک وفاق کی طرف سے سندھ کو صحت اور ٹیسٹنگ کے لئے ایک روپیہ نہیں ملا- نوے فیصد کام سندھ خود کر رہا ہے
بلاول زرداری نے پوچھا کہ وفاق کے پاس خرچنے کے لئے دو ہی چیزیں ہیں ایک دفاعی بجٹ دوسرا قرضوں کی ادائیگی جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ دونوں کام نہیں ہو سکتے نا تو کوئی جنگ لڑنے جا رہے ہیں نا ہی قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے لہذا کورونا وائرس کے حل پر توجہ دی جائے- وفاق صوبوں کو بجٹ نا فراہم کر کے تذلیل کر رہا ہے- وفاق نے سترہ ارب دینے کا اعلان کیا تھا مگر ایک پائی نہیں ملی جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف حفاظتی سامان نا ہونے کا رونا رو رہے ہیں اور ہمیں ملنے والی انداد سے بھی کچھ نہیں دیا جا رہا
عثمان بزدار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سندھ کے وزیر اعلی پر تنقید کرتا ہے جو کام کر رہا ہے جبکہ پنجاب کے وزیر اعلی پر خاموش ہے جس کا سوال ہے کورونا کاٹتا کیسے ہے– انہوں نے وفاق سے صوبہ سندھ کی مالی معاونت کی درخواست کی اور معاملات نا سمبالے جانے پر عمران خان سے استعفی بھی مانگا