اسد افراد میں قوت ارادی تیزتر، اپنی اہمیت قائم رکھنے کے خواہاں، پیدائشی طور پر سیاسی رجحانات رکھنے والے، بعض اوقات دولت کے لا لچی اور مادیت پرست، اقتدار کی ہوس کی وجہ سے دوستوں سے بھی محروم ہونے والے، سطحی اور کم مرتبہ چیزوں کو کبھی بھی پسند نہ کرنے والے۔
مرد
شاندار طریقے سے محبت کرنے والے، کامیابیوں کو بیحد تسکین بخشنے والے، تصورات، ہمیشہ بہتر سے بہترین کی تلاش میں مگن، اپنے اعتماد، توانائی اور کشش کی طاقت کے باعث دوسروں کو سحر زدہ کرنے والے، اپنے نظریات پسند کرنے والے، حسین بیوی کے خواہاں، اپنی آزادی پر قدغن پسند نہ کرنے والے۔ اپنی محبت کی بدولت بے کیف اور بور زندگی میں لطف و انبساط اور مسرتیں حاصل کرنے والے۔ خاصا نڈر، انفرادیت پسند، اپنی عزت دوسروں سے کروانے کا ڈھنگ جاننے والے۔ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک، بااعتماد، دوستوں پر بھروسہ کرنے والے، کامیابی کے مواقع ضائع نہ کرنے والے۔ خوب محنت ، جدوجہد اور لگن سے کام کرنے والے، سچے جذبوں کو پرکھنے والے، کاروبار میں کسی کی مداخلت پسند نہ کرنے والے۔مقناطیسی شخصیت کے مالک، مثالی صحت کے حامل، صلح جو، لڑائی کے لئے ہر وقت تیار۔
کافی حد تک عیاش، رومانس تفریح کی خاطر کرنے والے، ہنگامہ اور تفریح پسند، دل کی بات ماننے والے۔ بہت کچھ حاص کرنے کے لالچ میں بہت کچھ کھو دینے والے، ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی عادت۔ زندگی کو بے مزہ اور مسائل سے بھرپور بنانے والے۔ کسی کی بات نہ سننے والے۔ شہوت پرست ، اپنی تعریف کروانے کے عادی۔ تحکم کا عنصر بہت زیادہ ، تصورارتی مزاج کے مالک۔موقع پرست اور مفادات کے بدلنے والے۔
عورت
نسوانیت سے بھرپور مکمل عورت، نرم ونازک مگر پہاڑوں کی طرح مضبوط اعصاب کی مالک، اعلیٰ ذوق، خوش اخلاق ، خوش لباس، خوش گفتار، ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنانے والی، اپنے خاندان کی عزت و شہرت کا پاس رکھنے والی، اپنی ہی دنیا میں مگن ،رحمدل، فیاض، ملنسار، فرض شناسی کے جذبے سے سرشار، عقل و دانش کے ساتھ ہر کام کی نگرانی کرنے والی، غیر ضروری کام دوسروں کے سپرد کردینے والی، سہیلیوں کا انتخاب بے حد سوچ اور سمجھ کے ساتھ کرنے والی اور ان کے ساتھ خلوص ہ ہمدردی سے پیش آنے والی،فطرتاً صاف گو، غصہ ور، انا کی مجروحیت میں غصے سے پھٹ پڑنے والی، بے پناہ فنی صلاحیتوں کی مالک، محبت کے معاملے میں گہرے جذبات کی حامل، شوہر کی وفادار، سماجی معاملات میں بے حد سرگرم، شوہر کے کاموں میں بڑی معاون اور مددگار، شوہروں کومفید مشورے اور تجاویز دینے والی، بڑی پر کشش اور دل موہ لینے والی مسکراہٹ کی حامل، بناؤ سنگھار کا اعلیٰ ذوق رکھنے والی، اپنی پروقار شخصیت کی بنا پر محفل پر چھا جانے والی، اپنے مقرر کردہ اصولوں کے تحت زندگی بسر کرنے والی، پر عزم ، پر مختار، مضبوط قوت ارادی، فراخ دل،قابل اعتماد، انتھک محنت کرنے والی، دوسروں کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دینے کی قائل، تخلیق کا بے پناہ جذبہ رکھنے والی۔
ضدی یا ہٹ دھرم، اپنی بات پر اڑ جانے والی، دلائل سے قائل نہ ہونے والی، اپنی ذات پر تنقید نہ سننے والی، بچوں کی پرورش کے معاملے میں سخت گیر، دوسروں کے کاموں میں بے شمار خامیاں نکالنے والی، موسیقی اور محبت بھری داستان سے بڑا گہرا لگاؤ رکھنے والی ،اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے والی ، حکم عدولی کی صورت میں بہت ظالم بن کر دوسروں کو نقصان پہچانے والی،اچھے برے کی پہچان سے عاری اس وجہ سے نقصان اٹھانے کی عادی۔انتہا پسند، تن آسان، لاپرواہ، منہ پھٹ، کسی کہ پرواہ نہ کرنے والی، ظاہری ٹھاٹھ باٹھ اور نمودونمائش کی بڑی دلدادہ اور اس پر بے دریغ خرچ کرنے والی، بہت زیادہ خوشامد پسند۔ خواہشات کے الاؤ میں جلنے والی۔ جنسی جذبات کو ابھار کر کام لینے والی
محبت اور تعلقات
یہ آتشی برج جذبات سے بھرپور اور صاف گو ہے۔ ازدواجی زندگی میں یہ لوگ بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور نت نئے طریقوں سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے لئے محبت اور ازدواجی زندگی دو علیحدہ راستے ہیں۔ وہ ایسے دوستوں کا انتخاب کرتے ہیں،جن پر اپنا حکم چلا سکیں اور خود آزاد رہیں۔ ان کا محبوب بننے کے لئے مدمقابل کو کافی تگ ودو کرنا پڑتی ہے۔
اسدی افراد پیار کرنے والے، لطف اندوز ہونے والے اور سخی القلب ہوتے ہیں.
دوست، احباب اور اہلخانہ
اسدی افراد وفادار اور قربانی دینے والے دوستوں کا حلقہ احباب رکھتے ہیں۔ وہ اپنے دوستوں کی مدد کرنے کے لئے آخری حد تک چلے جاتے ہیں۔ برج اسد سے تعلق رکھنے والا مضبوط کردار کا مالک ہوتا ہے اور بااعتماد بھی، وہ تقریباً سبھی کو راضی کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔