پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کے شہری آسانی سے بحرین آن لائن ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بحرین جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو خوشخبری یہ ہے کہ آپ گھر بیٹھے بغیر کسی جھنجھٹ کے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اہلیت کے معیار، ضروری دستاویزات، درخواست کے عمل اور فیس وغیرہ کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے گی۔
بحرین ای ویزا کے لیے اہلیت
بحرین کا ای ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی شہریوں کو چند شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں جیسے:
پاکستانی پاسپورٹ
ریٹرن ایئر ٹکٹ
ہوٹل کی بکنگ یا قیام کا ثبوت
قیام کے لیے کافی مالی وسائل (فنڈز)
بحرین ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات
درخواست دینے کے دوران آپ کو چند اہم دستاویزات اپلوڈ کرنی ہوں گی جیسے:
پاسپورٹ کی بائیو ڈیٹا صفحے کی اسکین کاپی
حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر
ہوٹل کی بکنگ یا اگر کسی بحرینی میزبان کے ساتھ قیام کر رہے ہوں تو اس کا CPR نمبر
ریٹرن ایئر ٹکٹ
بینک اسٹیٹمنٹ یا آمدنی کا ثبوت
بحرین ای ویزا کے لیے درخواست دینے کا طریقہ
بحرین کا ای ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو آفیشل ای ویزا پورٹل پر جانا ہوگا۔ طریقہ درج ذیل ہے:
بحرین کے آفیشل ای ویزا پورٹل پر جائیں
"Apply for eVisa” کے آپشن پر کلک کریں
قومیت میں "Pakistan” منتخب کریں
ویزے کی قسم کا انتخاب کریں — وزٹ یا بزنس
آن لائن فارم پُر کریں اور اپنی تفصیلات فراہم کریں
مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کریں
ویزا فیس ادا کریں (عمومی طور پر تقریباً 29 بحرینی دینار یا مساوی پاکستانی رقم)
اپنی درخواست جمع کروائیں
بحرین ای ویزا کی پروسیسنگ کا وقت
عام طور پر درخواست جمع کروانے کے بعد 3 سے 5 ورکنگ دنوں کے اندر ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔ آپ کو ویزا ای میل کے ذریعے موصول ہوگا۔ سفر کے وقت اسے پرنٹ کر کے اپنے پاسپورٹ کے ساتھ لے کر جانا ضروری ہے۔
بحرین ای ویزا پر قیام کا دورانیہ
بحرین کے ای ویزا پر آپ ابتدائی طور پر 14 دن قیام کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مزید قیام کرنا چاہتے ہیں تو بحرین میں موجودگی کے دوران ہی ویزا میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ ایک بار ویزا منظور ہو جائے تو آپ کو 30 دن کے اندر بحرین میں داخل ہونا ہوگا۔مزید پڑھیں:پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟