سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 09 پیسے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
27 جون کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق، وہ 27 جون کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم شہباز شریف کا پیٹرول قیمتوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں | پیٹرول مزید 24 روپے مہنگا کر دیا گیا
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرنس آئل سے مئی میں 8.80 فیصد بجلی 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی ہے۔
سی سی پی اے نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ 10 فیصد بجلی مقامی گیس سے، 22.89 فیصد درآمدی ایل این جی اور 24.50 فیصد ہائیڈل سے پیدا کی گئی ہے۔