ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) پاکستان کے بغیر اس سال ایشیا کپ کا انعقاد کر سکتی ہے۔
دی ٹیلی گراف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ پاکستان کے بجائے سری لنکا میں ہو سکتا ہے۔
اے سی سی کی اگلی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں پاکستان کو واضح طور پر بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
اگر پاکستان شرکت نہیں کرتا تو بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان چار ٹیمیں میدان میں ہوں گی۔ پانچویں ٹیم کو شامل کیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
انڈیا کا پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار
واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ ایونٹ کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد کیا جائے۔ تاہم، پی سی بی ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اس کی کوششوں پر اثر پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں | ورلڈ کپ میں شرکت کا انحصار حکومتی ہدایات پر ہے، پی سی بی
یہ بھی پڑھیں | ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد پہلی بار بہن سے ملاقات
بی سی سی آئی کے اس ہائبرڈ ماڈل کو بھی قبول کرنے کا امکان نہیں ہے جس میں پاکستان میں گروپ مرحلے کے چار میچز شامل ہیں اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچ غیر جانبدار مقام پر ہوں گے جس کی تجویز پی سی بی نے دی تھی۔