اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ایران نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ مکمل تفصیلات

سمیرا طاہر by سمیرا طاہر
اپریل 15, 2024
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں
ایران نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا

ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے قونصل خانے پر اسرایلی حملے کا بدلہ لینے کے عزم کے ساتھ اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے قونصل خانے پر حملہ کا اقرار نہیں کیا تاہم اسے ہی اس کا ذمہ دار سمجھا جا رہا ہے۔

 ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ 

اس سے قبل اسرائیل اور ایران برسوں سے لفظی گولہ باری میں مصروف تھے – اس کے علاوہ یہ دونوں ذمہ داری قبول کیے بغیر ایک دوسرے کے اثاثوں پر حملے کر رہے تھے۔ 

 اسرائیل اور ایران کی دشمنی کیوں ہیں؟ 

دونوں ممالک ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب تک اتحادی تھے۔ اسلامی انقلاب سے ایک ایسی حکومت آئی جس نے اسرائیل کی ایک ملک کے طور پر مخالفت  کیا۔ 

ایران پاکستان کی طرح اسرائیل کے وجود  کو تسلیم نہیں کرتا اور اس کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اس سے قبل اسرائیل کو ایک "کینسر ” قرار دے چکے ہیں جسے بلاشبہ جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

 اسرائیل کا خیال ہے کہ ایران اس کے لئے ایک خطرہ ہے کیونکہ یہ حماس اور لبنانی شیعہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ سمیت فلسطینی گروپوں کی مالی معاونت کرتا اور انہیں اصلحہ مہیا کرتا ہے۔ 

  ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر بمباری شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر یکم اپریل کو کیے گئے فضائی حملے کا جواب ہے جس میں ایران کے سینیئر کمانڈر ہلاک ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   پرویز خٹک کی بیوی دار فانی سے رخصت ہو گئی

ایران نے اسرائیل کو اس فضائی حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اسے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ ایران کے ایلیٹ ریپبلکن گارڈز  کی بیرون ملک شاخ قدس فورس کے ایک سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی سمیت تیرہ افراد اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔ وہ لبنانی شیعہ مسلح گروپ حزب اللہ کو مسلح کرنے کے لیے ایرانی آپریشن میں اہم شخصیت تھے۔

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر ایک نوجوان صحافی ہیں جو تفریح، میڈیا، اور شوبز کی دنیا پر خبریں اور تجزیے فراہم کرتی ہیں۔ وہ کئی معروف ویب سائٹس کے لیے لکھ چکی ہیں اور اپنی منفرد تحریری طرز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی

جولائی 4, 2025
پنجاب حکومت کا پلاسٹک ری سایکلینگ پروگرام بوتل کے بدلے نقد انعام حاصل کریں

پنجاب حکومت کا پلاسٹک ری سایکلینگ پروگرام: بوتل کے بدلے نقد انعام حاصل کریں

جولائی 4, 2025
پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

جولائی 3, 2025
ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

جولائی 3, 2025
نیشنل سیونگز کی نئی منافع کی شرحیں

نیشنل سیونگز کی نئی منافع کی شرحیں

جولائی 3, 2025
پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

جولائی 2, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی

جولائی 4, 2025
پنجاب حکومت کا پلاسٹک ری سایکلینگ پروگرام بوتل کے بدلے نقد انعام حاصل کریں

پنجاب حکومت کا پلاسٹک ری سایکلینگ پروگرام: بوتل کے بدلے نقد انعام حاصل کریں

جولائی 4, 2025
پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

جولائی 3, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے