اہل بیت سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاندان اور اولاد ہیں۔ اسلام میں انہیں ایک خاص اور عزت والا مقام حاصل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت اطہار سے محبت رکھنا مسلمانوں پر واجب ہے۔ محرم الحرام کے بابرکت مہینے میں اہلبیت کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیاجاتا ہے۔ آئیے آج ہم اس متعلق 5 فرامین رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے ہیں۔
اہل بیت اطہار کے فضائل پر 5 احادیث مبارکہ پڑھئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ چاہتا ہے کہ اے اہل بیت تم سے تمام نجاست دور کر دے اور تمہیں بالکل پاک کر دے۔ پھر فرمایا کہ میں تم میں دو قیمتی چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں اگر تم ان دونوں پر قائم رہو گے تو میرے بعد ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، وہ اللہ کی کتاب اور میری عترت ہیں، وہ میرے اہل بیت ہیں۔ مسلم شریف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تم میں ایک چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں، اگر تم اسے مضبوطی سے پکڑے رہو گے تو میرے بعد کبھی گمراہ نہیں ہو گے، وہ کتاب اللہ ہے اور میری اولاد، میرے اہل بیت، یہ دونوں اس وقت تک جدا نہیں ہوں گے جب تک کہ حوض کوثر پر مجھ سے ملاقات نہ کریں۔ روایت احمد بن حنبل
یہ بھی پڑھیں | امام حسین رضی اللہ عنہ کی فضیلت پر 5 صحیح احادیث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا جب تک تم پر بارہ خلفاء نہ ہوں، سب کے سب قریش سے ہوں گے۔ (روایت احمد بن حنبل)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے اہل بیت کی مثال کشتی نوح کی سی ہے، جو اس پر سوار ہو گا وہ نجات پائے گا اور جو اس کی مخالفت کرے گا وہ غرق ہو جائے گا۔ (الدیلمی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے اہل بیت سے محبت ایمان کی نشانی ہے اور ان سے بغض رکھنا نفاق کی علامت ہے۔ (روایت ابن ماجہ)
ان تمام احادیث سے اہل بیت کی خصوصی حیثیت پتہ چلتی ہے اور ان سے محبت اور ان کی پیروی کی اہمیت کو ایمان کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اہلبیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سچی محبت اور اطاعت نصیب کرے۔ آمین