وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی چینل کو دئیے گئے انٹرویو سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے امریکہ کے خلاف بات کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوڈان یونیورسٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے جراءت مندانہ موقف اپنایا ہے۔ سالوں بعد کسی نے اتنی جراءت کا مظاہرہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب بھی امریکا کو ہماری ضرورت پڑی تو انہوں نے تعلقات قائم کیے۔ ضرورت کے وقت پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست بن گیا اور جب کام ہو گیا پھر اسے چھوڑ دیا اور ہم پر پابندیاں لگا دیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار فوڈان یونیورسٹی میں کیا جہاں انہوں نے چائنہ انسٹی ٹیوٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرک لی کو ایک انٹرویو کیا۔