انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول اور مقامات
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025کے گروپس
ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:
گروپ اے:پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش
گروپ بی:انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان
چیمپئنز ٹرافی 2025کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟
گروپ اے اور بی کے درمیان میچز مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے، جن میں سے کچھ اہم میچز یہ ہیں:
پاکستان بمقابلہ بھارت 1 مارچ کو لاہور میں
پہلا سیمی فائنل 5 مارچ کو کراچی میں
دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں
چیمپئنز ٹرافی 2025کے سیکیورٹی انتظامات
بھارت کی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی خدشات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025کے اہم نکات
– ٹورنامنٹ کا بجٹ تقریباً 70 ملین ڈالر منظور کیا گیا ہے۔
– ٹکٹیں گروپ اسٹیجز کے ڈرا کے بعد فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔