انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ (IDP) جسے عام طور پر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا مفید دستاویز ہے جو آپ کو دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں قانونی طور پر گاڑی چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ آپ کے قومی ڈرائیونگ لائسنس کو مختلف بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کر کے پیش کرتا ہے۔ تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ IDP آپ کے اصل لائسنس کا متبادل نہیں بلکہ صرف اسی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ لائسنس 1949 کے جنیوا کنونشن اور 1968 کے ویانا کنونشن برائے روڈ ٹریفک کے تحت تسلیم شدہ ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے دیگر غیر ملکیوں کی طرح ان کے میزبان ملک میں گاڑی چلانے کے لیے IDP لازمی ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس نے اس سہولت کو مزید آسان بنانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ (IDP) کِیوسک متعارف کروا دیا ہے۔ اس جدید سروس کی مدد سے اب پاکستانی شہری صرف پانچ منٹ میں اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا پہلا ٹریفک کیاسک جو کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شہریوں کی سہولت کیلئے لگایا گیا ھے۔ سی ٹی او لاھور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے لاھور ائیرپورٹ پر افتتاح کر دیا۔ شہری صرف 5 منٹ میں اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ھیں جس کی بدولت وہ 132 ممالک میں گاڑی چلا سکتے… pic.twitter.com/7q1OQRnDdO
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 30, 2025
اس منصوبے کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا:
"یہ اقدام ہمارے ٹریفک نظام کو جدید بنانے اور عوام کو اہم مقامات پر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔”
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس:
مختلف گاڑیوں کی اقسام کے لحاظ سے فیس کی تفصیل درج ذیل ہے
زمرہ | سالانہ فیس | کوریئر فیس | 1 سال کا کل | 3 سال کی فیس | کل (3 سال) |
---|---|---|---|---|---|
موٹرسائیکل | 450 روپے | 480 روپے | 930 روپے | 1350 روپے | 1830 روپے |
ٹریکٹر (کمرشل) | 1400 روپے | 480 روپے | 1880 روپے | 4200 روپے | 4680 روپے |
رکشہ | 400 روپے | 480 روپے | 880 روپے | 1200 روپے | 1680 روپے |
کار / جیپ | 1350 روپے | 480 روپے | 1830 روپے | 4050 روپے | 4530 روپے |
موٹرسائیکل + کار | 1350 روپے | 480 روپے | 1830 روپے | 4050 روپے | 4530 روپے |
زرعی گاڑی | 1350 روپے | 480 روپے | 1830 روپے | 4050 روپے | 4530 روپے |
LTV (لائٹ ٹرانسپورٹ) | 1850 روپے | 480 روپے | 2330 روپے | 5550 روپے | 6030 روپے |
موٹرسائیکل + LTV | 1850 روپے | 480 روپے | 2330 روپے | 5550 روپے | 6030 روپے |
LTV + PSV (پبلک سروس وہیکل) | 1850 روپے | 480 روپے | 2330 روپے | 5550 روپے | 6030 روپے |
M/Cycle + LTV + ٹریکٹر | 1850 روپے | 480 روپے | 2330 روپے | 5550 روپے | 6030 روپے |
HTV (ہیوی گاڑیاں) | 1850 روپے | 480 روپے | 2330 روپے | 5550 روپے | 6030 روپے |
موٹرسائیکل + PSV | 1850 روپے | 480 روپے | 2330 روپے | 5550 روپے | 6030 روپے |