جون 04 2020: (جنرل رپورٹر) چین اور امریکہ کے درمیان ایک اور تنازعہ قائم ہو گیا– چین نے امریکہ کو پسنجر سروسز بحالی سے انکار کیا تو امریکہ نے 16 جون سے چین کی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے
زرائع کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ 16 جون سے وہ چین کی تمام پروازیں معطل کر رہا ہے- زرائع کے مطابق واشنگٹن نے بیجنگ سے پسنجر سروسز کو بحال کرنے کی اجازت مانگی تھی جس کو چین نے مسترد کر دیا تھا- امریکہ کی اس درخواست کو مسترد کرنے کے بعد امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ بھی چین کی تمام پروازیں 16 جون سے معطل مر رہا ہے
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے بدھ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی پروازوں کو معطل کئے جانے کا حکم 16 جون سے نافذ العمل ہو جائے گا جبکہ اگر صد ڈونلڈ ٹرمپ چاہیں تو اس کو پہلے سء بھی نافذ العمل قرار دے سکتے ہیں
محکمہ ٹرانسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کی وجہ چینی حکومت کا ہماری درخواست کو منظور نا کرنا ہے- ان کا یہ فیصلہ ہمارے فضائی سمجھوتے کے خلاف ہے- انہوں نے واضح کیا ہے کہ اب جیسا چین کرے گا ویسا ہی امریکہ بھی کرے گا- جتنی امریکی پروازوں کی اجازت چین دے گا اتنی ہی چینی پروازوں کی اجازت امریکہ دے گا- اگر چین امریکہ کو ایک پرواز کی اجازت دے گا تو امریکہ بھی چین کو ایک ہی پرواز کرنے کی اجازت دے گا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے سے چین اور امریکا میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے جبکہ پہلے ہی تجارت اور کورونا وائرس کے معاملے میں امریکہ اور چین کا تنازعہ چل رہا ہے