امریکہ میں پہلی مسلم خاتون کی وفاقی جج کے طور پر تعیناتی
امریکی سینیٹ نے باضابطہ طور پر نصرت چوہدری کی بطور وفاقی جج تعیناتی کی توثیق کر دی ہےجس نے تاریخ رقم کی ہے کہ وہ پہلی مسلم خاتون اور پہلی بنگلہ دیشی امریکی خاتون ہیں جنہوں نے وفاقی عدالتی بنچ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نصرت چودھری نیویارک میں بروکلین فیڈرل کورٹ میں اپنی تاحیات تقرری سنبھالیں گے۔ وہ نیو جرسی ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ جج زاہد قریشی کے بعد فیڈرل بنچ کی دوسری مسلم جج ہوں گی۔
الینوائے کی امریکن سول لبرٹیز یونین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انتھونی رومیرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نصرت چودھری شہری حقوق کی ایک کامیاب وکیل ہیں جو ہماری قوم میں سب کے لیے مساوی انصاف کو آگے بڑھانے کا ایک قابل ذکر ریکارڈ رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر خارجہ بلاول بھٹو چائنہ اور جاپان کا وزٹ کریں گے
یاد رہے کہ نصرت چودھری 19 جنوری 2022 کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے اعلان کردہ آٹھ نامزد امیدواروں میں شامل تھیں۔ انہوں نے الینوائے کی امریکن سول لبرٹیز یونین کی قانونی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس عہدے پر وہ 2020 سے فائز تھیں۔ اس سے پہلے، انہوں نے الینوائے کی امریکن سول لبرٹیز یونین کے نسلی انصاف کے پروگرام کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور تنظیم کے قومی سلامتی کے منصوبے کے لیے ایک سینئر اسٹاف اٹارنی کے طور پر کام کیا۔