پاکستانی شہری امریکہ میں نوکری کیسے کریں؟
پاکستانیوں کے لئے امریکہ میں نوکری حاصل کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ لیکن یہ ناممکن بھی نہیں ہے۔ اگر آپ پاکستان کے شہری اور امریکہ میں نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے تو یہ جان لیں یہ اتنا آسان نہیں ہے لیکن شاید اتنا مشکل بھی نہیں جتنا آپ سمجھ بیٹھے ہوں۔
پاکستان میں رہتے ہوئے امریکہ میں نوکری
ہم آپ کو ایک ایسے طریقے سے متعلق آگاہی دیتے ہیں جس کے زریعے آپ پاکستان میں رہتے ہوئے امریکہ میں نوکری اور ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔
امریکہ میں نوکری کیسے حاصل کریں؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں زیادہ تنخواہ والی نوکریاں کون سی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | بہترین سی وی بنانے کے لئے 5 ٹپس
سپانسر ورک ویزہ حاصل کریں
سپانسر ورک ویزہ کا مطلب ہے کہ امریکہ کی کوئی کمپنی آپ کو نوکری کے ساتھ ساتھ ورک ویزہ بھی فراہم کرتی ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ آخر کوئی امریکی کمپنی لوکل ہائرنگ کی بجائے آپ کو ویزہ اور دیگر ضروریات کے ساتھ ایک اجنبی کے طور پر نوکری پہ کیوں رکھے گا؟ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 5 فیصد سے کم کمپنیاں ورک ویزہ کے ساتھ سپانسر کرتی ہیں لیکنیاد رکھئے کہ آپ بھی ان 5 فیصد میں سے وہ سکتے ہیں۔ ذیل میں 5 ایسی ویب سائٹس دی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ امریکہ میں نوکری کے لئے سی وی دے سکتے ہیں۔
https://hiring.careerbuilder.com
سی وی کو امریکی سٹائل میں ڈھال لیں
ایسی کسی ویب سائٹ میں متعلقہ جاب پر اپلائی کرنے سے پہلے اپنی سی وی کو امریکی سٹائل میں ڈھال لیں۔ سی وی پڑھنے والا آپ کی سی وی دیکھتے ہیسمجھ جائے گا کہ آپ نے نوکری حاصل کرنے کے لئے کچھ نا کچھ ریسرچ کی ہے۔