اقوام متحدہ کے سربراہ کی اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے خلاف 20 سال میں اپنے سب سے بڑے آپریشن میں اسرائیلی فوج کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور تشدد کی تمام کارروائیوں کے خلاف شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں | امریکہ کے ساتھ تعلقات معمول پر آ گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے زخمیوں کو طبی امداد حاصل کرنے سے بھی روک دیا ہے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو ضرورت مندوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔