اعظم سواتی جیل سے رہا
سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز منگل کو اسلام آباد کی سب جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کو 27 نومبر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز ٹویٹس کی مکروہ مہم پر اسلام آباد میں مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے
یہ دوسرا موقع تھا جب اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں فوجی اہلکاروں کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کو گولیاں نہیں ٹکڑے لگے؛ وزیر آباد فرانزک رپورٹ میں انکشاف
یہ بھی پڑھیں | پنجاب میں خفیہ ایجنسی کے دو اہلکار قتل
اعظم سواتی نے اسلام آباد عدالت سے رجوع کیا تھا
گزشتہ ماہ اعظم سواتی نے ضمانت کے لیے اسلام آباد کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تاہم، سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے دو بار ایک ہی جرم کا ارتکاب کیا۔ اس کے بعد، اعظم سواتی نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی جس میں خصوصی عدالت کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔
رہائی کے بعد انہوں نے قوم سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان کے "اندرونی اور بیرونی دشمن” ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ قوتیں ناکام ہوں گی۔