بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کے وزارت داخلہ چھوڑنے کے پیچھے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
تجربہ کار سیاستدان کو اب وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اعجاز شاہ نے صحت کی خرابی اور اپنے بھائیوں کی موت کے بعد مصروفیات کی وجہ سے وزیر داخلہ کے فرائض سے فارغ ہونے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں | پی ڈی ایم کارکنوں کی لاہور جلسہ سے پہلے گرفتاری متوقع
سرکاری میڈیا کے مطابق ، یہ بات جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتائی گئی۔ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے 30 مارچ ، 2019 کو وزیر داخلہ کا پورٹ فولیو سنبھال لیا۔ ابتدائی طور پر پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے انہیں کابینہ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جولائی 2020 میں ، اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد کا انتقال ہوگیا تھا اور اس کے دوسرے بھائی پیر احمد کا ایک ماہ بعد ہی انتقال ہوگیا تھا۔
گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے ایک حصے کے طور پر ، شیخ رشید احمد کو اعجاز احمد شاہ کی جگہ وفاقی وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ اعظم خان سواتی کو وفاقی وزیر ریلوے بنایا گیا ہے جبکہا عجاز شاہ وفاقی وزیر برائے منشیات کنٹرول کے فرائض انجام دیں گے۔