اسپینش فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے گریناڈا کو دو گول سے ہرا دیا ہے جبکہ مخالف ٹیم کی جانب سے ایک گول کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کی 83 پوقئنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹائٹل حاصل کرنے کے لئے ریال میڈرڈ کو صرف ایک میچ کی مزید فتح درکار ہے۔
اس ہونے والے اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے گریناڈا کے خلاف میچ کا زبردست آغاز کیا گیا جبکہ میچ کے پہلے دس منٹ میں ہی مینڈے کی جانب سے پہلا گول کر دیا گیا۔
پہلے گول کے صرف چار منٹ بعد ہی کریم بینزیما نے ایک مزید گول کر کے ریال میڈرڈ کی برتری کو 2-0 کر دیا جس سے کامیابی کے چانسز واضح. نظر آنے لگے۔
گریناڈا کی جانب سے دوسرے ہاف میچ میں ایک گول تو کیا گیا لیکن میچ جیتنے یا برابر کرنے میں بھی کامیاب نا ہو سکے۔
دو اور ایک گول سے یہ فٹبال میچ جیت کر ریال میڈرڈ نے فٹبال لیگ میں مجموعی طور ہر 83 ہوائنٹس حاصل کر لئے جبکہ اس دوران 36 میچز کھیلے گئے۔
واضح رہے کہ بارسلونا کے اس اسپینش فٹبال لیگ میں 36 میچز کے دوران 79 پوائنٹس ہیں لہذا ریال میڈرڈ کی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے کے لئے صرف ایک مزید میچ جیتنا ہو گا۔