مسجد اقصی میں فلسطینی نمازی گرفتار
عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین میں مسجد اقصیٰ کے احاطے پر فجر کے دوران ایک پرتشدد دھاوا بول کر فلسطینی نمازیوں کو گرفتار کر لیا ہے
فلسطینی حکام کے مطابق بدھ کے روز کم از کم 400 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اسرائیلی حراست میں ہیں۔ انہیں مقبوضہ فلسطین میں اٹاروٹ کے ایک پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے طاقت کا بے تحاشا استعمال کی
یہ بھی پڑھیں | سندھ بھر کے اضلاع میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی گئی
یہ بھی پڑھیں | سپریم کورٹ کے انتخابی فیصلے پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
فلسطینی عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا جس میں اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس بھی شامل تھی جس سے نمازیوں کا دم گھٹا اور لاٹھیوں اور رائفلوں سے مارا پیٹا۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ 12 زخمی ہیں جن میں تین افراد بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اس کے ڈاکٹرز کو مسجد الاقصیٰ پہنچنے سے روک دیا ہے۔
زرائع کے مطابق چھاپے بدھ کی صبح تک جاری رہے جبکہ اسرائیلی فورسز کو ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے اور فلسطینیوں کو مسجد کے احاطے سے باہر دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا اور انہیں نماز پڑھنے سے روکا گیا۔