تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کے لیے آج نماز جمعہ کے بعد ملک گیر
احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آج جمعہ کو پوسٹ کی گئی اپنی ٹویٹ میں، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اعلان کیا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
گزشتہ رات عمران خان پر حملہ کے بعد کیا ہوا؟
جمعرات کو عمران خان پر حملے کے فوراً بعد پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامی ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
رہنما کو گولی مارنے کے خلاف
فیصل آباد میں کارکنان اپنے رہنما کو گولی مارنے کے خلاف نڑوالا روڈ پر جناح کالونی چوک پر جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں | شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے، رانا ثنا اللہ
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملے کے ذمہ دار تین افراد ہیں، اسد عمر
تحریک انصاف کے کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس گھناؤنے فعل کے ردعمل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیں گے۔ گزشتہ رات کراچی کے پاور ہاؤس اور انصاف ہاؤس میں متعدد کارکنان جمع ہوئے۔
حتجاجی ریلی کو فیض آباد لے جانے کا اعلان
راولپنڈی میں مری روڈ پر مظاہرین جمع ہوگئے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے احتجاجی ریلی کو فیض آباد لے جانے کا اعلان کر دیا۔
مظاہرین نے مری روڈ کی ایک طرف رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
بنوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میر انشا روڈ پر تمام ٹریفک کو روک دیا۔
عوام نے اسٹیبلشمنٹ مخالف نعرے لگائے
بنوں میں مظاہروں کے دوران حکومت مخالف اور اسٹیبلشمنٹ مخالف نعرے بھی سننے کو ملے۔
عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شہر کے وٹا خیل چوک سے نکلنے والے تمام راستوں کو ٹائروں کو آگ لگا کر اور بڑے پیمانے پر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
ضلعی جنرل سیکرٹری امیر خان کے ہمراہ ایم این اے امجد علی خان میانوالی احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔