امریکی سفیر کی آئی ایم ایف ڈیل پر یقین دہانی
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسحاق ڈار کو دوطرفہ تعاون بڑھانے اور آئی ایم ایف ڈیل پر یقین دہانی کرائی ہے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی تھی کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے اضافی ذخائر کی تصدیق موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | عید الفطر 2024 کب ہو گی؟
پاکستان جنوری کے آخر سے 2019 میں طے پانے والے 6.5 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج سے 1.1 بلین ڈالر کے اجراء کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
فنڈنگ کے لئے حکومت نے سبسڈی میں کٹوتی کی ہے، شرح مبادلہ پر مصنوعی حد ہٹا دی ہے، ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو اس پیشرفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت سے رقم جمع کرانے کے لیے دوست ممالک سے تحریری ضمانت لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف سے رقم جمع کرانے کی یقین دہانی کے لیے کچھ وقت مانگا تھا۔