اسحاق ڈار کو عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر اسحاق ڈار قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس میں پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں کریپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟
یہ بھی پڑھیں | گوگل کی 15 ہزار پاکستانیوں کے لئے سکالر شپس
عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جب کہ عدالت نے اثاثہ جات کی قرقی اور بریت کی درخواستوں پر بھی آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔
وارنٹ گرفتاری معطل
وارنٹ گرفتاری معطل ستمبر کے شروع میں، ایک احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ملزم خود کو عدالت میں پیش کرے گا تو عدالت وارنٹ گرفتاری ختم کر دے گی۔