اردو زبان کی دلچسپ حقیقت
اردو زبان کے بارے میں دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک عدالتی زبان تھی جس میں سرکاری لوگ عدالت کے قوانین اور معاملات لکھتے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس زبان میں دنیا کی دیگر کئی زبانیں جیسے ترکی فارسی عربی وغیرہ کے الفاظ کی کثرت ہے۔
تاہم آج ہم آپ کو اردو کے ایسے جادوگر الفاظ جو آپ کو اپنی گفتگو میں اکثر استعمال کرنے چاہیے تاکہ آپ کا دوسروں پر مثبت اثر پڑے۔
اردو زبان کے پراثر جادوگر الفاظ
آپ کو اردو زبان میں سب سے زیادہ روح پرور الفاظ مل سکتے ہیں اور سب سے زیادہ عام اصطلاحات بھی اس میں شامل ہیں۔ اردو زبان کئی ہندوستانی ریاستوں میں دوسری زبان کے طور پر بولی جاتی ہے لیکن پاکستان میں یہ پہلی زبان ہے اور اسے قومی زبان کا درجہ حاصل ہے۔
عربی، فارسی اور ترکی وہ تین زبانیں تھیں جنہوں نے اردو زبان کی تخلیق اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ 12ویں صدی کے دوران شروع ہوئی جبکہ 18ویں صدی میں توجہ کا مرکز بنی۔
یہ بھی پڑھیں | سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان تجاویز پر عمل کریں
یہ بھی پڑھیں | ہارٹ اٹیک کی وہ علامات جنہیں جاننا لازمی ہے
پاکستان اور ہندوستان دونوں میں اردو بولنے والے ہیں۔ اردو اور ہندی تقریبا ایک جیسی ہے کیونکہ ان میں سنسکرت کے بہت سے الفاظ ہیں۔ اردو اور ہندی سیکھنے والے کو ایک جیسی لگ سکتی ہے اور یہ غلط نہیں ہے۔ تاہم لکھنے میں اردو عربی رسم الخط کی پیروی کرتی ہے جسے نستعلیق کہتے ہیں اور ہندی دیوناگری کو۔
اردو کے خوبصورت جادوگر الفاظ
نیچے دیے گئے اردو الفاظ کو دیکھیں اور معنی جاننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔
تعبیر
لہجہ
میسر
نوازش
عنایت
جستجو
پاسبان
آبشار
روایات
مختلف
وصل
جذبہ
دلکش
معجزہ
قربت
نزاکت
آفتاب
شدّت
تلخی
حسین
نازکی
تعجب
سائبان