مئی 18 2020: (جنرل رپورٹر) آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لئے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق نے کئے گئے نرمی کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے دو ہفتوں کے لئے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے
زرائع کے مطابق اس دو ہفتے کے سخت لاک ڈاؤن میں پہلے والے شیڈیول کے مطابق صرف اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلیں گی جن میں میڈیکل سٹورز سبزی پھل فروٹ اور کریانہ وغیرہ کی دکانیں شامل ہیں- عید الفطر کے دنوں میں بھی یہ سخت لاک ڈاؤن برقرار رہے گا
وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لئے سختی کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کیا ہے- عوام سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں ساتھ دیں
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حفاظتی انتظامات کے باعث کیا گیا ہے جس میں عوام کا ہی فائدہ ہے
عید الفطر سے متعلق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ حالات اس بات کا تقاضہ نہیں کرتے کہ عید منائی جائے-عوام الناس سے گزارش ہے کہ یہ والی عید سادگی سے منائیں- انہوں کہا کہ یہ موقع جوش و خروش اور جذبے سے عید منانے کا نہیں ہے ہمیں یہ عید سادگی سے منانے ہو گی- اپنے دیگر بھائیوں کا اس عید پر خصوصی خیال رکھیں- گھروں میں رہیں- خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا کہ امید ہے لوگ اس پر ہمارا ساتھ دیں گے
یاد رہے کہ عید کے مسرت والے دنوں میں پاکستان بھر سے بالخصوص سیاحت کا شوق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد آزاد کشمیر اور دیگر سیاحتی علاقوں کا سفر کرتی تھی جبکہ اب یہ ممکن نا ہو سکے گا- ہر طرح کے پارک اور سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے
واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی عید کے روز مکمل لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ ٹرانسپورٹ بھی بند رہیں گے– زرائع کے مطابق پارک وغیرہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر پابندی ہو گی