نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں ہونے والی ملاقات کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔
برطانیہ میں موجود وزیراعظم نے لندن میں اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
نواز شریف واپس آئیں گے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رواں سال پاکستان واپس آئیں گے۔ سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | نادرا شناختی کارڈ کا آن لائن سٹیٹس کیسے چیک کریں؟
یہ بھی پڑھیں | گوگل کی 15 ہزار پاکستانیوں کے لئے سکالر شپس
اجلاس سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ سے حکومت پر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اور مارچ کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
اتحادی جماعتوں سے ملاقات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز مقررہ وقت پر اہم تقرری کریں گے اور آئندہ ہفتے وطن واپسی کے بعد اتحادی جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔
تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد، سلمان شہباز اور حسین شہباز بھی موجود تھے۔